اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے اطراف میں دھشتگردوں کی طرف سے کی جانی والی کاروائیوں میں شدت آجانے کے بعد بہت سارے شیعوں حتی اہلسنت نے حرم عقلیہ بنی ھاشم (س) کا دفاع کرنے کے لیے لباسِ رزم پہن لیا ہے۔حرم حضرت زینب(س) کے محافظین میں مختلف ممالک کے لوگ منجلہ، ایرانی، لبنانی، شامی اور افریقی پائے جاتے ہیں۔گزشتہ روز حزب اللہ کی ایک اہم شخصیت کی تصویر سوشل نٹ ورک پر جاری کی گئی جو روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا دفاع کرنے کے لیے شام کے علاقے زینبیہ میں پہنچ گئے ہیں۔

